منشیات سپلائی کرنے والا انٹیلیجنس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

0
94

کراچی : منشیات سپلائی کرنے والے حاضر سروس انٹیلیجنس پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ایس آئی یو نے گرومندرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار افراد میں ایک حاضر سروس پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چھاپے کے دوران 42 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزم شعیب جمشید ٹاؤن میں تعینات ہے انٹیلی جنس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں منشیات فروش احمد فراز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار انٹیلی جنس اہلکار پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔

پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ ، دو اہلکار شہید

قبل ازیں اے ایس ایف حکام نے پشاور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف پشاور ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد کرلی مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں موجود 88 کیپسولوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

جبکہ سلام آباد ائرپورٹ حکام کے مطابق ابوظبی جانے والے مسافر لالدارخان کے سامان کی چیکنگ کی تو بیگ کی تہوں میں سیاہ رنگ کی ٹیپ میں لپیٹ کر چھپائی گئی 2 کلو 350 گرام آیس برآمد کرلی گئی-

میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب…

Leave a reply