منصوبوں، اداروں اور عمارتوں کے نام بدلنے سے بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے

0
37

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا نام تبدیل کرنے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پی پی حکومت نے غربت کی کمی کیلئے بی آئی ایس پی شروع کیا۔

عمران خان نے بی آئی ایس پی کا نام بدل ڈالا، پیپلزپارٹی نےایسے وقت میں پروگرام شروع کیاجب معاشی بحران تھا، عمران خان بتائیں غربت میں کمی کیلئے اب تک کیا کیا؟۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کوپتہ ہے احساس کفالت پروگرام دراصل بی آئی ایس پی ہی ہے، عمران خان کی غربت میں کمی کے پروگرام کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔

عمران خان بی آئی ایس پی کا نام کچھ بھی رکھ دیں، عوام سب جانتے ہیں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ بی آئی ایس پی دراصل بینظیربھٹو کا آئیڈیا تھا جسے عملی جامہ پہنایا، پیپلزپارٹی نے بڑے سماجی بہبود کے پروگرام لاکر دنیا میں مثال قائم کی ۔

عالمی ادارے پیپلزپارٹی دور کے بی آئی ایس پی کی اہمیت کا اعتراف کررہےہیں، عدالت میں اعتراف کے باوجود احساس پروگرام کو نیا منصوبہ قرار دینا دھوکا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبوں، اداروں اور عمارتوں کے نام بدلنے سے بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے۔

جھوٹ، دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر فخر کرنا انکے مزاج کاحصہ بن چکا، پی پی نے معاشی سونامی میں سندھ کی لاکھوں دیہی خواتین کوفنی تربیت دی۔

سندھ میں 27 لاکھ دیہی خواتین کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے، پی پی کی سندھ حکومت نے عوام دوست اقدامات سےفی کس آمدنی کوبڑھایا، سندھ میں غربت کی شرح میں غیر معمولی 7.6فیصد کمی ثبوت ہے پی پی نےڈلیور کیا۔

Leave a reply