بوٹیاں حلال اورشوربہ حرام:جماعت اسلامی کی سیاست کے بھی کئی رنگ:سراج الحق کا سنجرانی سے وعدہ تو گیلانی کوفون

0
129

اسلام آباد:بوٹیاں حلال اور شوربہ حرام:جماعت اسلامی کی سیاست کے بھی کئی رنگ:سراج الحق کا گیلانی کوفون،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹریوسف رضا گیلانی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلی فون کر کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔

بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے نامزدامید وار برائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ٹیلی فون کر کے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ،انہوں نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی

اس سے قبل رات جماعت اسلامی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی وعدہ کیا تھا کہ آپ نے ایوان بہت اچھے طریقے سے چلایا ہے ہم آپ کا بھرپورساتھ دیں‌گے

دوسری طرف چند ہی گھنٹوں‌کے بعد یوسف رضا گیلانی سے عہد کرنے کے بعد پھراپنا نظریہ بدل لیا ہے کہا جارہا ہے کہ جماعت اسلامی نے یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دینے کی حامی نہیں بھری

یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی نے کسی بھی اپنا ووٹ نہیں دیا اورضائع کردیا جبکہ کے پی میں‌ ان کےساتھ مصالحت کرلی جن کے بارے میں ہمیشہ نفرت کا اظہارکیا

اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی نے پاکساتان میں رنگ برنگی سیاست کی ہے جس کی وجہ سے آج جماعت اسلامی ایک قومی جماعت کا وجود کھوکرکے پی تک محدود رہ گئی ہے

Leave a reply