بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل:اسمبلی میں نشستیں ایک سے بڑھ کر5 ہوگئیں

0
49

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے تین، پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن بلوچستان اسمبلی نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستیں ایک سے بڑھ کر 5 ہوگئیں۔

ڈی جی خانِِ:ڈپٹی کمشنر کا میونسپل سروسز کی چیکنگ کیلئے علی الصبح شہر کا دورہ

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے تین ارکان بلوچستان اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی جبکہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ زہری نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

کم عمرترین مائیکروسافٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈرنے پلاٹ کے تنازعہ پردو قتل کر دیئے

بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے صرف ایک رکن اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری تھے۔ دیگر ارکان کی شمولیت کے بعد صوبے میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی تعداد ایک سے بڑھ کر 5 ہوگئی تاہم ارکان کی جانب سے اسپیکر کو باضابطہ طور پر فی الحال پارٹی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

یورپ دوہری مصیبت میں پھنس گیا:شدید سردی میں روس نےگیس سپلائی بھی کم کردی

دوسری جانب پی پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ باپ سے تعلق رکھنے والے مزید ارکان اسمبلی کی پی پی پی میں شمولیت متوقع ہے۔

Leave a reply