’جیو‘ ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صبہائی نے اہلیہ ثمینہ احمد کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی :منظر صہبائی نے اداکارہ ثمینہ احمد کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تصویر میں منظر صہبائی اور ثمینہ احمد محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

منظر صہبائی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری ثمینہ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
اداکار نے ثمینہ احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ وہ عورت ہیں، میں جس سے اس دُنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں اور اگلے جہاں میں بھی کرتا رہوں گا۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

مداحوں کی جانب سے جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-
خیال رہے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔








