مقبولیت کا بھوت،عمران خان کو لے ڈوبے گا،کچے ذہن اور تباہی کی خطرناک منصوبہ بندی

0
53
مقبولیت کا بھوت،عمران خان کو لے ڈوبے گا،کچے ذہن اور تباہی کی خطرناک منصوبہ بندی

مقبولیت کا بھوت،عمران خان کو لے ڈوبے گا،کچے ذہن اور تباہی کی خطرناک منصوبہ بندی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مقبولیت کا بھوت عمران خان سے اگلے آنے والے دنوں میں چند ایسے فیصلے کروانے والا ہے جس سے اس ملک کی ساکھ کو ایک لمبے عرصے کیلئے نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اقتدار میں رہتے ہوئے طاقت کے نشے نے اس شخص سے اتنے نقصان کروائے کہ آج ہمارے ایٹمی اثاثوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور اب مقبولیت کے نشے میں اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ عوام کے دماغوں میں گند بھرا جا چکا ہے ۔۔ منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے اور اب عمران خان ٹڈی دل کے قافلے کے ساتھ کسی بھی وقت اسلام آباد پر حملہ آور ہو سکتا ہے ۔

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے پیچھے چھپے اصل حقائق کونسے ہیں ؟ اور عمران خان کا لایا ہوا ٹڈی دل کتنا خطرناک ہو سکتا ہے ؟ عمران خان اپنے اوچھے ہتھکنڈوں اور کروڑوں روپے کی انویسمنٹ سے تیار کردہ سوشل میڈیا سیلز کو استعمال کر کے اس قوم کی نفسیات سے کھیل رہا ہے ۔ پاکستان میں سولہ کروڑ لوگوں کے پاس موبائل فون کی Accessہے اور جس کے پاس موبائل فون ہوتا ہے اس کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے ۔ آٹھ سے دس کروڑ لوگوں کے پاس انٹرنیٹ ہے اور وہ سوشل میڈیا کا استعمال بھی کرتے ہیں ۔۔ ان میں ستر فیصد کے قریب لوگ نوجوان ہیں ۔۔ دو ہزار اٹھارہ سے آج تک الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ ووٹر لسٹ میں شامل ہو چکے ہیں ۔۔ اور اگر ہم پچھلے الیکشن کے نتائج میں ٹرن اوور دیکھیں تو اس حساب سے نئے الیکشن میں ستر سے اسی لاکھ تک نئے ووٹ کاسٹ ہو سکتے ہیں ۔ ان سب عوامل کو دیکھتے ہوئے عمران خان اس وقت صرف نوجوان نسل ہی کو ٹارگٹ کر رہا ہے ۔ کچے ذہنوں کو بہت آسانی سے جدھر مرضی Moldکر لو آپ کر سکتے ہیں اس لیے اس کی ٹارگٹAudienceبھی وہی نوجوان نسل ہے جو آسانی سے دور کے ڈھول سن کر سہانے خواب سجا لیتے ہیں ۔عمران خان سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے چھوٹے چھوٹے Time Bomb
بنا رہا ہے جو اس کے ایک اشارے پر کہیں بھی پھٹ سکتے ہیں ۔۔ کسی کےساتھ لڑائی کر سکتے ہیں ۔۔ کسی کے خلاف گالیوں کی مہم چلا سکتے ہیں ۔۔ اپنی عزت کی پرواہ کیے بغیر کسی کی بھی پگڑی بیچ چوراہے اتار سکتے ہیں ۔ اور اگر انھیں اشارہ کیا جائے کہ اسلام آباد آ کر شہر کو یرغمال بنا لو تو یہ لوگ وہ بھی کر سکتے ہیں ۔کیونکہ ان کے دماغ زنگ آلود ہو چکے ہیں ۔ ان کے لہجے میں زہر بھرا جا چکا ہے ۔ اور اب وہ انسان کی بجائے صرف ایک Robotکی طرح عمران خان او ر اس کے حواریوں کی Instructions پہ عملد رآمد کرنا جانتے ہیں ۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کے ساتھ جب مذہب کاتڑکا لگتا ہے تو کھیل مزید خطرناک ہو جاتا ہے اور عمران خان پورے موڈ میں ہے کہ جہاں بھی ضرورت ہو مذہب کاچورن ساتھ بیچا جائے ۔۔۔ اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ عمران خان صرف مذہب کا استعمال نہیں کر رہا بلکہ وہ مذہب کو Weaponizeکر رہا ہے ۔۔ اس کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اگر ایسے ہی چلتا رہا تو طاقت کا یہ کھیل پاکستان کے سینے پر بہت سی نئی ضربیں لگا سکتا ہے ۔ بہت سے نا بھرنے والے زخموں کا باعث بن سکتا ہے جو بعد میں پاکستان کےلیے ناسور بن سکتے ہیں ۔ اب عمران خان کی نظریں اسلام آباد کی طرف ہیں اور وہ ملک میں ایک بد ترین Anarchy کے خواب دیکھ رہا ہے ۔۔ وہ لوگوں اور حکومت دونوں کی Nervesکو ٹیسٹ کر رہا ہے ۔۔ وہ ا یسے حالات کا انتظار کر رہا ہے اور کچھ حالات خود سے بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اس ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے ۔ اکتوبر کا آخری ہفتہ اور نومبر کے پہلے دو ہفتے انتہائی اہم ہیں اور انھی دنوں میں کاروائی ڈالی جا سکتی ہے ۔۔ عمران خان لوگوں کو با ر بار یہ منجن بیچ رہا ہے کہ اس کے لانگ مارچ کا مقصد صرف قبل از وقت انتخابات ہیں ۔ لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے ۔ اس لانگ مارچ کا سب سے بڑا مقصد اور محور نومبر میں ہونے والی آرمی چیف کی تعیناتی ہے ۔۔ عمران خان کی انا کو کسی صورت گنوارا نہیں ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ موجود ہ حکومت کرے ۔اسے یہ غم اند ر ہی اندر کھائے جا رہا ہے کہ میں اس ایک ملک کا پونے چار سال کےلیے حکمران رہا لیکن میرے پاوں میں ایسی بیڑیاں تھیں جس وجہ سے میں ایک بار بھی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں کر سکا ۔اس لیے وہ اس تعیناتی کو متنازعہ بنانے کےلیے کبھی اداروں میں بغاوت کا بیج بوتا ہے تو کبھی اداروں کے سربراہان کی حب الوطنی پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے ۔ کبھی جلسوں میں کہتا ہے کہ جو آرمی چیف یہ لوگ لانا چاہتے ہیں وہ ا ن کی کرپشن پر پردہ ڈالے گا اور جب ڈنڈا دکھائی دیتا ہے تو اپنے ہی بیان سے مکر جاتا ہے ۔ابھی اس کے پاس دوسرا کوئی چارہ نہیں بچا ۔۔ ضمنی الیکشن کے بعد وہ الیکشن کمیشن پر بھی حملہ آور نہیں ہو سکتا ۔ اس لیے اس نے نومبر کی تعیناتی کو لے کر ابھی سے اس قوم کے دماغوں کو بنجر کر نا شروع کر دیا ہے ۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ریاست سے ٹکر لینے کےلیے اس حد تک چلا گیا ہے کہ اس کے بقول اگر لانگ مارچ کے دوران کوئی تیسری قوت مداخلت کرتی ہے تو اس کی ذمہ دار سرکار ہوگی۔ یعنی اس نے اپنے سارے پیادوں کو ہدایا ت جاری کر دی ہیں جو ہر ریاست کے ساتھ ہر طرح کے Clash کے لیے تیار ہیں ۔ اب یہاں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ ایک تو یہ ہے کہ جیسے ہی آرمی چیف کی تعیناتی کسی حتمی مرحلے سے گزرتی ہے فوری طور پر اسلام آباد ڈی چوک کی طرف آیا جائے اور پوری قوت کےساتھ آیا جائے ۔۔ اس کےلیے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی ساری مشینری استعمال کی جائے ۔۔ کے پی کے وزیر اعلی تو بہت دیر سے رضا مند ہیں ۔ کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر پر وہ سیریں بھی کرتے ہیں ۔۔ کے پی ہاوس میں ان کی بیٹھکیں بھی ہوتی ہیں لیکن پنجاب حکومت اس میں آڑے آ سکتی ہے کیونکہ پرویزا لہی کسی صورت عمران خان کے ان عزائم کا ساتھ نہیں دے سکتے جن کے وہ خواب دیکھ رہے ہیں ۔ اس لیے عمران خان بار بار پنجاب کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔۔ یہاں کی انتظامیہ کو ٹکر لینے کےلیے رضا مند کر رہے ہیں ۔ہر روز کی بنا پر وہ لوگوں سے حلف لے رہے ہیں ۔۔ لیکن اپنے اہل خانہ سے ابھی تک کوئی حلف نہیں لیا ۔۔ شاید ان کی حقیقی آزادی کی جنگ میں بشری بی بی شریک نہیں ہونا چاہتیں یا پھر عمران خان کو صرف عام لوگوں کو ریاست کے سامنے لانے کا شوق ہے ۔ایک دوسرا منصوبہ بھی اس سارے کھیل میں شامل ہے ۔وہ یہ ہے کہ اسلام آباد کی بجائے پنڈی میں ہی پڑاو کیا جائے ۔۔ اس کے دو تین فائدے ہیں ۔ ایک تو یہ ہے کہ پنڈی کی حدود میں صرف پنجاب کی حکومت ہے ۔۔ وہاں پر پنجاب پولیس ان کو ہر طرح کی Protectionبھی فراہم کر سکتی ہے ۔۔ وہاں پر یہ اپنی مرضی کے مطابق جس طرح چاہیں قانون کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں ۔ اور تیسری بڑی وجہ یہ ہے کہ پنڈی میں احتجاج کے دوران عمران خان کو کھلا موقع مل جائے گا کہ وہ اداروں کو مجبور کر دے کہ وہ نا چاہتے ہوئے سامنے آئیں او ر اس کے پھیلائے ہوئے گند کا علاج کریں ۔

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پس پردہ حقائق بھی یہی ہیں کہ ہر صورت اداروں کو مجبور کر دیا جائے کہ وہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی کریں ۔۔ تا کہ ایک تو آرمی چیف کی تعیناتی کو تنازعات میں گھیرا جا سکے اور دوسرا اس ملک میں انتشار پھیلا کر پھر سےا س ملک کو دلد ل میں پھینکا جا سکے ۔لیکن دوسری طرف بھی تیار ی پوری ہے ۔ دوسری طرف انتظار کیا جار ہا ہے کہ عمران خان اس قسم کی کوئی حرکت کرے تو پورا ملک دیکھے گا کس طرح اس کے کھنے سیکے جاتے ہیں ۔کیونکہ ایف آئی آر تو پہلے سے موجود ہیں ۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے اپنے خدشات کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔۔ اور اس ملک میں وارنٹ گرفتاری نکلتے اور پھر طبیعت ٹھیک ہوتے کتنی دیر لگتی ہے وہ تو ہم سب نے دیکھ لیا ہے ۔۔ہم نے شہبازگل کو بھی دیکھ لیا ہے ۔۔ ہم نے اعظم سواتی کو بھی دیکھ لیا ہے ۔۔ اور مستقبل میں بھی جو ملک کے خلاف کسی سازش کا حصہ بنے گا وہ چاہے خود عمران خان ہی کیوں نا ہو اس کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا اور ہو سکتا ہےان سے بھی زیادہ برا انجام ہو۔طاقت کا یہ کھیل پاکستان کی سیاست کو کس موڑ پر لے کر آتا ہے یہ تو آنے وا لے دنوں میں واضح ہو جائے گا اور اس کے ساتھ وہ قوتیں بھی مزید بے نقاب ہو جائیں گی جو پاکستان کی بقا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ بس دعا یہ ہے کہ اس سارے کھیل میں پاکستان کا نقصان نا ہو

Leave a reply