مقبول غذاوں اور مشروبات کی زیادہ مقدار بھی جان لیوا ہو سکتی ہے
زیادتی ہر چیز کی بُری ہوتی ہے چاہے وہ آپ کی پسندیدہ خوراک ہی کیوں نہ ہو فیس بک پر ایک ویڈیو میں انکشاف کیا گیا کہ مبول ترین غذائیں اور مشروبات بھی آپ کہ جان لے سکتے ہیں اگر آپ نے ان کو ایک ہی وقت میں زیادہ استعمال کر لیا اور اگر آپ بچ بھی گئے تو آپ کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہو سکتی ہے آپ کے جسم میں وٹامن سی کی حد سے زیادہ مقدار پہنچانے کے لیے آپ کو بیک وقت اگرچہ گیارہ سو سنگترے کھانے کی ضرورت ہو گی لیکن چھالیے کی طرح کے ایک مسالے جائفل اور الکحل کی کم مقدار بھی آپ کے جسم کو زہر آلود بنانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے فیس بک پر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ آپ ایک۔وقت میں چار سو اسی کیلے کھا جائیں تو ان میں موجود پو ٹاشئیم کی اتنی مقدار جسم میں پہنچ جائے گی جس سے آپ کی زندگی خطرے سے دو چار ہو سکتی ہے اسی طرح آپ بہت زیادہ پانی پی لیں تو اس سے بھی موت واقع ہو سکتی ہے لیکن اس کے لیے آپ کو بہت مختصر وقت میں چھ لٹر پانی پینا ہو گا تاہم کچھ دیگر غذائیں اور مشروبات بھی ہیں جن کی بہت کم مقدار سے جسم۔پر زہریلے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں مثلاً ایک مسالہ جائفل ہے جسکا ایک جزو مائیریسٹئیم کہلاتا ہے یہ ذہن یا نفس پراثر انداز ہونے والامادہ ہے جس کی۔زیادتی سے جسم پرلرزہ طاری ہو سکتا ہے دھڑکن بہت تیز ہو سکتی ہے اور طبیعیت نڈھال ہونے کے بعد موت بھی واقع ہو سکتی ہے یہ ساری کیفیات جائفل کی دوچائے کے چمچ کے مقدارسفوف پھانکنے سے سامنے آ سکتی ہیں

جاپانی پھل کے بے شمار طبی فوائد


بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ۔سبز رنگت والے آلو نہیں کھانے چاہئیں اور اسی طرح اس رنگ کے آلو سے تیار چپس سے بھی پرہیز کرنا چاہئیے لیکن اگر آپ ان سے اس کی وجہ پوچھیں تو شاید انھیں معلوم نہ ہو آلو کی۔رنگت سبز اس وقت ہوتی ہے جب اس پر سورج کی روشنی پڑتی ہے اور آلو کے چھلکے کا سبز رنگ دراصل کلوروفل کی۔موجودگی ظاہر کرتا ہے جو زہریلا نہیں ہوتا لیکن اس رنگ سے یہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ اس آلو میں زہریلا مادہ سو لانائن بھی موجود ہے جو انسانوں کو بیمار بلکہ ہلاک بھی کر سکتا ہے اگر آپ ایک سبز آلو کھا لیں تو اس سےبھی آپ کے جسم کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن اگر سبز رنگ کے پچیس آلو آپ کے کھانے میں آگئے تو یہ موت کا پیغام بن سکتے ہیں اگر آپ نے چیری کھاتے ہوئے غلطی سے اس کا بیج بھی نگل لیا ہے تو بہت زیادہ پریشان نہ ہوں لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس بیج میں سریع الاثر زہر سائنائڈ کی بھی بہت خفیف مقدار ہوتی ہے اگر آپ چیری کے بیج کو دانتوں سے کچل کر اس کے ایک یا دو بیج بالکل پسی ہوئی حالت میں نگل لیں تو یہ صورت حال مہلک ہو سکتی ہے فیس پر یہ ویڈیو سائنسی تحقیق اور شواہد کی۔بنیاد پر تیار کی گئی ہے

کچی لہسن اور پیاز کا استعمال بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لئے انتہائی مفید


مقبول غذاوں اوت مشروبات کی ہلاکت خیز مقدار
بائیس چائے کے چمچ کی مقدار پسی ہوئی سیاہ مرچ
گیارہ۔سو سنگترے پچیس سبز آلو چھ لیٹر پانی
ستر کلو گرام وزنی شخص اگر ایک وقت میں ستر کپ کافی پی جائے
چار سو اسی کیلے بیک وقت کھانا
اگر ایک سو پچاس پونڈ وزنی شخص ساڑھے دس کپ شکر ایک وقت میں پھانک لیں
اڑتالیس چائے کے چمچ سیزننگ
الکحل کے تیرہ شاٹس
پچاسی فل سائز کے چاکلیٹ بارز
چیری کے ایک یا دو پسے ہوئے بیج کھا لے

Shares: