سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے-
باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے-
قابض بھارتی فوج کی جانب سے پلوامہ میں ترال کے مقابل ناگہ بیرن میں نام نہاد آپریشن کیا گیاقابض بھارتی فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا اس دوران بھارتی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید ہو گئے جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سوپور قصبے کے مختلف علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی ایک بڑی کارروائی شروع کی دریں اثنا فوجیوں نے ضلع راجوڑی کے تھانہ منڈی علاقے میں بھی آپریشن جاری رکھا۔