مقبوضہ کشمیر اور سندھ کے لاک ڈاؤن میں کوئی فرق نہیں‌ ہے، خرم شیر زمان

0
31

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمحکمہ پولیس کوکاروائی کے اختیارات دینے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پورے شہر کا کاروبار بند کر کے پولیس کا کاروبار شروع کرو ا دیا ہے، سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد سے پولیس شہریوں اور تاجروں سے وصولی کرنے میں مصروف ہے، وزیراعلی سندھ عادت سے مجبور ہیں، ایک بار پھر اپنی زبان سے پھر گئے، مودی کے کشمیر اورمراد علی شاہ کے کراچی میں جبری لاک ڈاؤن میں کوئی فرق نہیں ہے، حکومت سندھ نے پولیس کو اضافی اختیارات دے کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، پولیس شہر میں تاجروں کو بلا جواز پریشان کررہی ہے، لاک ڈاؤن کے باوجود رشوت کے عوض من پسند علاقے کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے میں پولیس برابر کی ذمہ دار ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کروانے کی وجہ سے شہر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، انتظامیہ کی ملی بھگت سے رشوت کا دھنداجاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کی چاندی کیلئے خصوصی اختیارات پولیس کو دیئے ہیں، سندھ حکومت کے ہر فعل سے دونمبری کی بو آتی ہے، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کی دشمن بنی ہوئی ہے، شہر کا ہر طبقہ سندھ حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے۔

Leave a reply