مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے کے دوران 3 مزدوروں کو شہید کیا، رپورٹ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے کے دوران 3 مزدوروں کو شہید کیا رپورٹ
باغی ٹی وی :بھارتی فوج کے مظالم میں جاری ، کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے کے دوران تینوں مزدورں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔قابض بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے بدھ کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
تینوں مزدوروں کو بھارتی فورسز کی جانب سے 18 جولائی کو جعلی مقابلے میں شہید کر کے تدفین کر دی گئی تھی جو کام کی تلاش میں سرینگر گئے تھے۔شہید ہونے والے تینوں مزدوروں کے اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر، مجاہدین حملے میں ہلاک اہلکاروں کی لاشوں سے لواحقین نے بھارتی ترنگا اتار کر پھینک دیا
بھارت کا یوم آزادی کشمیرمیں یوم سیاہ بن گیا،کشمیربنے گا پاکستان وادی کشمیرنعروں سے گونج اٹھی