مقبوضہ کشمیر، 19برسوں میں ہزاروں کشمیری سرکاری حراست میں غائب
مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 19برسوں میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی میں ہزاروں کشمیری دوران حراست غائب کر دیے گئے اور ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8000 سے زیادہ کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں ، پولیس اور نیم فوجی دستوں نے پکڑنے کے بعد حراست میں غائب کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں ہزاروں بے نام قبریں ملی ہیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ یہ قبریں ان گمشدہ کشمیریوں کی ہوسکتی ہیں۔
آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ، ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے مکروہ قوانین کے ذریعہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو جو استثنیٰ فراہم کیا گیا تھا ، اس نے انہیں لوگوں کو مارنے اور ہراساں کرنے اور ان سے بازپرس کرنے کا لائسنس دے دیاہے اور المیہ یہ ہے کہ ثبوت فراہم کرنا بھی متاثرین کے ذمے ڈال دیا گیا ہے۔