مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، دو کشمیری گرفتار
بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو کپوارہ کے علاقے بیگ پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے۔ بھارتی فوجی آئے دن کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے بہانے گرفتار کرتے ہیں یا پھر شہید کر دیتے ہیں۔ان سب کارروائیوں کے باوجود کشمیری قوم کے حوصلے اب بھی بلند ہیں۔








