ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کہیں زیادہ خراب ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار
ڈی راجہ، جو حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے راہول گاندھی کے وفد کا حصہ تھے، نے کہا کہ کشمیری تکلیف میں ہیں اور انہیں کھانے ، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ ڈی راجہ کے بقول سری نگر کا دورہ کرنے والے اپوزیشن کے وفد کے ایک حصے کو ہوائی اڈے سے واپس آنے پر مجبور کیا گیا۔

راجہ نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ غیر جمہوری اور غیر آئینی تھا۔ ”ایک طرف ، مودی حکومت آئین کے مطابق کشمیر کو دوسری ریاستوں کے برابر لانا چاہتی ہے ، لیکن وہ اس آئین کو کشمیر پر لاگو کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہے”۔

Shares: