مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف میں...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

حافظ آباد:پنڈی بھٹیاں میں رمضان نگران پیکیج میں 500 روپے کی غیر قانونی کٹوتی کا انکشاف

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنڈی بھٹیاں میں رمضان...

الو ارجن نے سلمان خان کی جگہ لے لی؟

ساؤتھ انڈین اسٹار الو ارجن، جو اپنی حالیہ فلم...

مارچ تک پی آئی اے کی نجکاری ہو جائے گی، سیکرٹری نجکاری کمیشن

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس قائمقام چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔اجلاس میں سینیٹر عمر فاروق،سینیٹر صابر شاہ اور سینیٹر افنان اللہ نے شرکت کی

مشیر ہوابازی نے کمیٹی کو بتایا کہ 7اگست کوسابقہ کابینہ نےپی آئی اے کو نجکاری کمیشن کے حوالے کردیا تھا ،ستمبر کے آخرمیں پی آئی اے کو مکمل طور پر نجکاری کمیشن کے حوالے کردیا ہے ۔پی آئی اے کی 22ارب روپے ماہانہ آمدن تھی جو 10عشاریہ 5ارب قرض کی ادائیگی میں چلے جاتے تھے 1.4ارب روپے منافع ہوتا تھا ۔10ارب میں 5ارب سود اور باقی 5ارب اصل رقم۔واپس ہوتی تھی ۔پی ایس او سے کریڈٹ پر تیل پی آئی اے لیتا تھا جب پی ایس او کا اپنا مسئلہ ہوا تو تیل کا مسئلہ ہوا۔ 80سے 90فلائیٹ چلتی تھی جس کے بعد تیل کی وجہ سے آدھے 45فلائیٹس ہو گئے نومبر میں 76فلائیٹس بحال ہوگئیں ۔اکتوبر میں تیل کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا۔اب ہم اپنے اصل ٹارگٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔جو فلائٹس نقصان میں چل رہی تھی ان کو بند کردیا ہے ۔

عمر فاروق نے کہا کہ ہماری کوئٹہ کی فلائٹس بند کی ہوئی ہیں۔کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ ہر ایئرلائن نے قرض لیا ہوا ہے ،بوئنگ 777جہاز 1.8ارب روپے کماتا ہے ،ائیر بس 320جہاز 800ملین روپے کماتا ہے .حکومت نے 8ارب روپے جہازوں کے لیے دیئے تھے جو جکارتہ میں پھنسے ہوئے تھے ،ائیر ایشیاء کے ساتھ 26ملین ڈالر میں عدالت کے باہر معاہدہ ہوگیا ۔ 13ملین ڈالر ادا کئے ہیں باقی 13ملین ڈالر ادا کریں گے تو 2سے 3ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا ،جو جہاز خراب ہیں اگر ان کے لیے 20 ارب روپے دے دیں تو سارے خراب جہاز ٹھیک ہوجائیں گے ۔ 3 جہاز777گراونڈ ہیں جن میں سے دو ٹھیک ہوسکتے ہیں ۔3ہمارے جہاز جو پاکستان میں خراب 320ہیں وہ ٹھیک ہوجائیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے ۔

سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ فلائٹس اب 76دوبارہ کردیئے ہیں۔ فلائٹس کوئٹہ کے لیے روزانہ جائے تو نقصان ہوتا ہے کوئٹہ کے لیے روزانہ مسافر اتنے نہیں ہوتے ہیں ۔ سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہاکہ اے ٹی آر کیوں نہیں استعمال کرتے ،جس پر پی آئی اے کے سی ای او نے کہا کہ وہ جہاز دیگر جگہوں پر استعمال ہورہے ہیں ۔سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی اجلاس میں کہاکہ 266ارب روپے نجی بینکوں کا قرض پی آئی اے نے لیا ہے ، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ یہ قرض تو حکومت نے لینا ہے کوئی کمپنی اس قرض کو نہیں لے گی ۔سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ 95فیصد قرض کی گارنٹی حکومت نے دی ہے باقی 5فیصد پی آئی اے نے خود لی ہے ۔ نجکاری تک پی آئی اے کو مالی امداد کی ضرورت ہوگی ۔مارچ تک پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے گی ۔

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

پی آئی اے ایک بار پھر مشکل کا شکار،اکاونٹس منجمد

پرواز سے قبل پی آئی اے عملے کیلئے شراب نوشی کا ٹیسٹ لازمی قرار

 پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ 

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan