صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا پیپلز پارٹی مردم شماری کے معاملے پر تنہا لڑرہی ہے ۔ مردم شماری کے معاملے پر سندھ کیساتھ زیادتی ہوئی ۔سندھ اسمبلی کے احاطے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گھر نہ بھیجا گیا تو ملک کی معیشت کا برا حال ہوگا ۔ اپوزیشن کو متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی ۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر سندھ کیساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔ پیپلز پارٹی مردم شماری کے معاملے پر تنہا لڑرہی ہے ۔ کل وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم کی آمد متوقع ہے۔ اگر وزیراعظم کراچی کے لیے کسی پیکج کا اعلان کرتے ہیں تو خوش آئند بات ہے۔ وفاقی بجٹ میں کراچی کے لئے کام نہیں ہوتےملک گیر ہونیوالے ٹی ایل پی کے احتجاج پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بولے جس بات کو بنیاد بنا کر احتجاج کیا گیا وہ ٹھیک تھا تاہم طریقہ کار غلط تھا ۔ ہم نے ان سے کہا تھا آپ پر امن رہیں ہم آپ کے ساتھ بیٹھیں گے

مردم شماری کے معاملے پر سندھ کیساتھ زیادتی ہوئی، ناصرحسین
Shares: