مردان پولیس نے موبائل چور پکڑ لیا، اعلیٰ کوالٹی کے موبائل بر آمد کر لیے

0
63

مردا ن، تھانہ رستم پولیس نے موبائل شاپس سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لاکھوں روپے مالیت کے اعلیٰ کوالٹی 44عدد موبائل فونز،13ہزار نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والے آلات سمیت موٹر سائیکل بھی برآمدکر لی،

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ رستم کی حدود قلعہ نگر کمر گئی سے تعلق رکھنے والے مدعی مقدمہ افسر علی نے اپنے ہول سیل موبائل شاپ واقع رستم بازار سے لاکھو ں روپے مالیت کے اعلیٰ کوالٹی 65عدد موبائل فونز، نقد رقم مبلغ 56ہزار روپے اور موبائل کارڈز کی چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ رستم میں درج کرائی تھی۔

جس پرڈی ایس پی رورل سرکل عدنان اعظم کی نگرانی میں ایس ایچ او خائستہ خان ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم الطاف حسین ولد خطاب سکنہ محلہ کوز بوکی مچی تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر مال مسروقہ 44عدد موبائل فونز، 13ہزار روپے نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والے آلات سمیت موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply