تحریک لبیک کا دھرنا ، مری روڈ میدان جنگ بن گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . تحریک لبیک کے دھرنےکو روکنے کے لیے پولیس اور مظاہر کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے . لیاقت باغ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں.
راولپنڈی پولیس اور تحریک لیبک کے کارکنان کے درمیان شدید پتھراؤ جاری ہے. اس سلسلے میں راولپنڈی لیاقت باغ کے قریب مری روڈ میدان جنگ بن گیا . پولیس کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنان پر شیلنگ کی جارہی ہے
تحریک لبیک کے کارکنان پر لیاقت باغ کے قریب پولیس کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ #BaaghiTV #pakistan #Islamabad #TLP #khadimrizvi #IslamabadPolice #لبيك_يا_رسول_الله @MarkazTLP @Rni_Tlp @KhadimRizviTLP_ @dcislamabad @tlppakistan_ pic.twitter.com/jVYB9XpJFd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 15, 2020
ادھر کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے. ریلی کے شرکاء کی بڑی تعداد پریس کے سامنے پہنچ گئی ریلی کے شرکاء نے اس موقع پر شدید نعرہ بازی کی ہے . اس شدید پتھراؤ کی وجہ سے پولیس کا عملہ گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گیا .
تحریک لبیک پاکستان کی طرف سےاسلام آباد دھرنے کے اعلان اورممکنہ ملک گیر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں راستے بند ہیں اور سڑکیںویران ہیں. راولپنڈی میٹرو بھی بند ہے . فیض آباد کے قرب و جوار میں دکانیں ہوٹل بند ہیں. اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سیکورٹی کے لئے موجود ہے
تحریک لبیک کے کارکنان کی فیض آباد کی طرف آمد ۔فرانس کی مصنوعات بائیکاٹ کا مطالبہ#BaaghiTV #pakistan #Islamabad #TLP #khadimrizvi #IslamabadPolice #لبيك_يا_رسول_الله @MarkazTLP @Rni_Tlp @KhadimRizviTLP_ @dcislamabad @tlppakistan_ pic.twitter.com/6Mhjz0aYbC
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 15, 2020
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک لبیک نے فرانس کی اشیا کے بائیکاٹ اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد حکومت تحریک لبیک کے خلاف متحرک ہو گئی
بارش میں بھی تحریک لبیک کے کارکنان کی فیض آباد کی طرف آمد جاری#BaaghiTV #pakistan #Islamabad #TLP #khadimrizvi #IslamabadPolice #لبيك_يا_رسول_الله @MarkazTLP @Rni_Tlp @KhadimRizviTLP_ @dcislamabad @tlppakistan_ pic.twitter.com/qs0nbLlxRK
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 15, 2020