گلگت الیکشن ۔ن لیگ نے پولنگ سست ہونے پر دھاندلی کا الزام لگا دیا

0
47

گلگت الیکشن ۔ن لیگ نے پولنگ سست ہونے پر دھاندلی کا الزام لگا دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ن لیگ نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے. ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ووٹنگ سست روی سے جاری ہے.پڑی میں ووٹنگ سست روی کا شکار ہیں۔۔یہ ن لیگ کے ووٹرز کو دیکھ کر جان بوجھ کر ووٹنگ کا پروسس سست کر دیتے ہیں۔۔نیازی یہاں بھی 2018 والی دھاندلی دہرا رہا ہے


گلگت بلتستان میں ایک ہزار 160پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، 7لاکھ 45ہزار 361ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ چوبیس میں سے تئیس حلقوں میں ووٹنگ جاری، ایک حلقے میں امیداوار کے انتقال کے باعث انتخاب 23 نومبر کوہوگا۔ کئی حلقوں میں آزاد امیدوار بھی مضبوط ہیں جبکہ 4 خواتین میدان میں ہیں۔

گلگت بلتستان کے تین سو گیارہ پولنگ اسٹیشنز حساس اور چارسو اٹھائیس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور مقامی پولیس کے دس ہزار اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، پیراملٹری فورسز بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔


7 لاکھ 45 ہزار 361 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جن میں چار لاکھ پانچ ہزار تین سو پچاس مرد اور تین لاکھ انتالیس ہزار نوسو بانوے خواتین شامل ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پیپلزپارٹی (پی پی) اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ووٹرز بھی اپنی اپنی پارٹی کی جیت کیلئے سرگرم ہیں

Leave a reply