مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں بستروں کی کمی ہو گئی
مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں بستروں کی کمی ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلسل 3 روز میں کرونا وائرس کے 6 ہزار سے زائد مریض سامنے آنے کے بعد ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی ہو گئی ہے، کرونا مریض مشکلات کا شکار ہیں انہیں کوئی ہسپتال داخل کرنے کو تیار نہیں ہے
بھارت کےعلاقے ممبئی میں جب کرونا کے مریض کو نجی لیلاوتی ہسپتال لے جایا گیا تو انہیں کہا گیاکہ ہسپتال میں کوئی بیڈز دستیاب نہیں ہے. 5 گھنٹے مسلسل سفارشوں کے بعد ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں مریض کو بیڈ ملا
92 سالہ مریض کو کم از کم 3 ہسپتالوں میں لے کر جایا گیا تھا لیکن انہیں کہیں بھی بیڈ نہیں ملا تھا جس کے بعد لواحقین نے فون پر رابطے شروع کئے اور سفارشیں کروانا شروع کیں، انہیں 5 گھنٹے بعد مریض کو ہسپتال میں داخل کروانے میں کامیابی ہوئی
مریض کو 5 گھنٹوں بعد ہسپتال میں داخل تو کر لیا گیا لیکن اس کی موت ہو گئی، اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ،لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر پہلے ہسپتال داخل کر لیا جاتا تو مریض بچ سکتا تھا،اس حوالہ سے ہسپتال انتظامیہ نے کسی بھی بات چیت سے انکار کردیا ہے
بھارت میں مریضوں کے اضافے کے بعد کئی ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مریضوںکو داخل نہیں کیا جا رہا، مریض شدید مشکلات سے دو چار ہیں،
بھارت میں کرونا وائرس کے حؤالہ سے ممبئی کا پانچواں نمبر ہے، بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں، جو مریض سیریس ہیں صرف انکو داخل کیا جائے گا، ہسپتالوں میں بیڈز کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں
بھارت میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ایک دن میں7 ہزار کے قریب مریض سامنے آئے ہیں
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار کے قریب مریض سامنے آئے ہیں، بھارتی وزارت صحت کے مطابق 6767 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور مسلسل تیسرا دن ایسا ہو رہا ہے کہ چھ ہزار سے زائد مریض سامنے آ رہے ہیں.
بھارت میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 947 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے 4024 ہلاکتیںہو چکی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 147 مریض ہلاک ہوئے ہیں
کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں جہاں اموات بھی زیادہ ہیں، مودی کے علاقے گجرات میں بھی مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2608 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 47190 ہو گئی ہے جبکہ 1577 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے