اسلام آباد : مارگلہ ٹریلز پر سکیورٹی کا نیا نظام متعارف

0
67
margalla trail security

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فرینڈز آف پولیس سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 60 پولیس افسران پر مشتمل فورس مارگلہ ٹریلز پر گشت کرے گی۔ مارگلہ پٹرول یونٹ مارگلہ ٹریلز پر لوگوں کی حفاظت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ یونٹ فٹ پٹرول ،موٹرسائیکل پٹرول اور گھڑ سوار پٹرول پر مشتمل ہے۔ مارگلہ ٹریلز پر سکیورٹی کا نیا نظام شروع ہوگیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موٹر سائیکل اور گھڑ سوار یونٹ کا معائنہ کیاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کے پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں محنت سے فرائض ادا کرنے کی تلقین کی۔
محسن نقوی نے کہا مارگلہ ٹریلز یونٹ کی تشکیل کا مقصد ٹریلز پر آنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اگر کوئی شہری راستہ بھول جاتا ہے یا کوئی ایمرجنسی ہوجاتی ہے تو یہ افسران فوری مدد کے لئے پہنچیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مارگلہ ٹریلز کے علاقے میں موبائل سگنل کا مسئلہ حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا موبائل ٹاور لگانے کا جائزہ لیا جائے۔ اس موقع پر بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ فٹ پٹرول میں 10 پولیس افسران شامل ہیں جو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ ٹریلز پر پیدل گشت کریں گے، موٹرسائیکل یونٹ 06 موٹرسائیکلز اور 16 افسران پر مشتمل ہے۔ گھڑ سوار 8 گھوڑوں پر ٹریلز پر گشت کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے مارگلہ پٹرول یونٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Leave a reply