"مرکزالبدرالاسلامی”بستی میرے ،قرآن کی تعلیم کا مرکز

0
45

کنگن پور:مدارس آج بھی دین اسلام کی آبیاری کے مراکز ہیں ، اس گئے گزرے دور میں آج بھی بہت سے لوگ اللہ کے گھروں اور ان اللہ کے گھروں کو آباد کرنے والوں سے دلی محبت رکھتے ہیں، مرکز البدرالاسلامی بستی میرے نزد کنگن پوربھی ایسے مراکز میں سے ایک مرکز ہے جہاں اہل علاقہ کے تعاون سے قران کی تعلیم کی تدریس کا بہترین انتظام ہے.. ..

ذرائع کے مطابق یہ مرکز جس کے بانی شیخ الحدیث مفتی عبدالحنان زاہد ہیں ایک نہایت نیک اورمتقی عالم دین اور ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، یہ مرکز مفتی عبدالحنان زاہد کی ذاتی کوششوں سے اس علاقے میں علم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے ،

مرکز البدرالاسلامی قران کریم کی تعلیم کو چار چاند لگانے کے لیے گاہے بگاہے ممتاز علمائے دین کے خطبات جمعۃ المبارک کا اہتمام کرتا رہتا ہے تاکہ یہاں لوگ شوق در شوق آکر علمائے کرام کا وعظ ونصیحت سن اپنے ایمان کو تازہ رکھ سکیں ، حال ہی میں اس مرکز میں ایک بہت بڑے خطبۃ جمعہ المبارک کا اہتمام کیا گیا ہے ،

اطلاعات کے مطابق اس مرکز میں یہ خطبۃ جمعۃ المبارک لکھوی خاندان کے چشم وچراغ مولانا محی الدین لکھوی رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند پرفیسر محمد زید لکھوی پڑھارہے ہیں ، ذرائع کے مطابق یہ جمعۃ المبارک نومبر کا دوسراجمعہ اور مورخہ 8 نومبر کو ہوگا

Leave a reply