مارکیٹوں کو ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولنا چاہتے ہیں : محمود حامد

0
158

آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کی دو روز کی کی چھٹی فوری طور پر ختم کی جائے اور دس رمضان المبارک کے بعد کراچی میں ریٹیل مارکیٹیں رات دو بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام آسانی سے عیدالفطر کی خریداری کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد،سینئر نائب صدر سید لیاقت علی ،نائب صدر جاوید حاجی عبداللہ، جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے پیر کو جاری کردہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے مسئلے پر فوری طور پر کراچی چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لے اور مارکیٹوں سے متعلق تمام فیصلے چیمبر کی مشاورت سے کئے جائیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کی خرید وفروخت کے لیے تاجروں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اسی لیے ہم مارکیٹوں کو ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولنا چاہتے ہیں۔

Leave a reply