مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد، تاجروں کا پنجاب بھر میں مارکیٹ کھولنے کا اعلان

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عید کے ایام میں ایک ہفتہ مارکیٹیں بند رکھنے کے فیصلے پر تاجر برادری میدان میں آ گئی، تاجروں نے حکومتی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا

آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے 9 روزہ لاک ڈاؤن کے نوٹفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت نے تاجروں پر شب خون مارا۔ عید کے دنوں میں بغیر مشاورت طویل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری کرنا سخت زیادتی ھے۔
پنجاب بھر کے تاجر نمائندے مارکیٹوں میں موجود رہیں گے۔ تاجر بلا خوف اپنا کاروبار جاری رکھیں۔ ریاست کا کام روزگار دینا ھے ، چھیننا نہیں۔ ریاستی جبر کا مقابلہ کریں گے۔ چھوٹے تاجر کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے 3 دن کے لاک ڈاون کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔اگر عید سے پہلے لاک ڈاون کیا گیا تو زبردستی دکانیں کھول لیں گے۔ حکومت کے ساتھ 5 ماہ سے تعاون کرتے آرہے ہیں۔ اب کسی قسم کے تعاون کی کوئی گنجائش نہیں ،اگلے پانچ دن کاروبار میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔ عید کے موقع پر ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند کروا کر تاجروں کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے۔ عجیب منتق ہے 50 لوگ بس میں سفر کر لیں لیکن 4 لوگ دوکان میں کھڑے نہ ہوں۔ حکومت غیر منتخب مشیروں وزیروں کو فارغ کرےان مشیروں کو کون سمجھائے کہ اس عید پر رش نہیں ہوتا ،یہ غیر منتخب مشیر وزیر عوام اور تاجروں کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں

انجمن تاجران ملتان نے بھی ملتان میں لاک ڈاؤن مسترد کردیا، آج بروز منگل ملتان کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹ کھولنے کا اعلان کر دیا، پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد، سیالکوٹ، چکوال، خوشاب، میانوالی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور،ساہیوال، اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں بھی تاجروں نے حکومتی لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی سامنے آ گئی، عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ 8 روز طویل لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجروں کے ملازمین اور خاندان رل جائیں گے، پنجاب حکومت کے 8 روزہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں، عرفان اقبال شیخ نے تاجر تنظیموں کے عید الاضحیٰ پرمارکیٹس وبازار کھولنے کے مطالبے کو درست قراردیدیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرے اور کاروبار کرنے دے

کرونا لاک ڈاؤن، لاہور میں آج بازار مکمل بند،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے زائد دکانیں سیل

Leave a reply