معروف بھارتی اداکار عرفان خان چل بسے

0
50

معروف بھارتی اداکار عرفان خان چل بسے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کرگئے،

بھارتی اداکار عرفان خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے،انکی عمر 54 برس تھی،عرفان خان ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھے

گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں وفات ہو گئی تھی۔ ملک گیر لاک ڈاوٴن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ عرفان خان نے 2018 میں اپنے تمام چاہنے والوں کو یہ بتاکر افسردہ کردیا تھا کہ وہ نیورواینڈوکرائن ٹیومر میں مبتلا ہوگئے ہیں بعد ازاں وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے تھے۔ اپنی بیماری کے باعث عرفان خان فلم ”انگریزی میڈیم“ کی تشہیر کا حصہ بھی نہیں بن سکے تھے۔

Leave a reply