بھیرہ علاقہ میں صحافت کے سرخیل اور بھیرہ پریس کلب کے بانی چیئرمین ابو شاہین فاروقی مرحوم نے ساری زندگی قلم کی حرمت کا خیال رکھا اور اس مقدس پیشہ کے ذریعے علاقائی مسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کر کے ارباب اقتدار کو جھنجوڑا ان خیالات کا اظہار ان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی شہر پیر ابرار احمد بگوی سیالوی محبوب الہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چودھری محمد اجمل گوندل و دیگر نے کیا

انہوں نے کہا کہ ابو شاہین فاروقی مرحوم نے صحافت کے اعلی اصولوں کی پاسداری کو ہمیشہ قائم علاقہ اور قلم کو کبھی ذاتی منفعت کے لیے استعمال نہ کیا کیا انہوں نے 1954 میں بھیرہ میں صحافت کی بنیاد رکھی وہ نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے کوشاں رہے

اور علاقائی مسائل کو قلم کی زینت بنا کر انہیں ارباب اقتدار سے حل کرایا انہوں نے قبل مسیح کے حالات کو تاریخی بھیرہ میں قلمبند کیا یہ کتاب اب ریفرنس بک کی حیثیت اختیار کر گئی ہے ان کی زندگی صحافت سے وابستہ افراد کے لیے مشعل راہ ہے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے بھیرہ پریس کلب اور دارالعلوم عزیزیہ میں قرآن خوانی کر کے ان کے بلندی درجات کی دعا کی گئی

Shares: