سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی کی والدہ محترمہ وفات پاگئی، انا للہ و انا الیہ راجعون
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی کی والدہ محترمہ وفات پاگئی ہیں،کاشف عباسی کی والدہ نیک خاتون تھیں اللہ پاک نے آج کے دومقدس دنوں جمعہ اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پاس بلایااے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی کاشف عباسی کی والدہ شہناز عباسی ایک نیک اور خدا ترس خاتون تھیں
سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان کی طرف سے کاشف عباسی صاحب کی والدہ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کیا گیا، انہوں نے اس موقع پر والدہ کے لیے نیک تمناؤں کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں عالی مقام دے کاشف عباسی اوران کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے