شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالا سوتیلا بھتیجا گرفتار

0
47
لاہور کی دوشیزہ کو گجرات میں فروخت ،تین روز تک عزت لوٹی جاتی رہی

راولپنڈی : پولیس نے شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے سوتیلے بھتیجے کو گرفتار کرلیا ۔

باغی ٹی وی : متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے بات کرنے کے بہانے کمرے میں لے جاکر زیادتی کی جب کہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم توقیر کو گرفتار کرلیا۔

شادی شدہ خاتون زیادتی کا شکار ،ملزم نے ویڈیو بھی بنا لی

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ اور حقائق پر تفتیش کی جائے گی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

دوسری جانب ایس پی رانا عبدالوہاب نے کہا کہ عورتوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی میں بھی خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی تھی میانوالی تھانہ ہرنولی پولیس نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنےوالےملزم عارف کو گرفتارکرلیا تھا ملزم نےخاتون کو بلیک میل کرنےکیلئےموبائل سے ویڈیو بھی بنائی تھی،خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیاتھا-

ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس کی ہوئی سماعت

ایک اور واقعہ میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کی رہائشی سے ملزم حماد نے دوستی کی اور شادی کا جھانسہ دے کر کوٹ رادھا کشن بلوایا بعدازاں ویران جگہ پر کار کے اندر اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی جبکہ اس کا دوست شیراز نگرانی کرتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے-

قبل ازیں بورے والا کی مجا ہد کالونی کے رہائشی محنت کش کی تیرہ سالہ بیٹی گھر کی چھت پر موجود تھی توحید عرف بلا نے اسے دبو چ لیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا-

اورنگی ٹاون سال 2015 بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

Leave a reply