مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل پاکستان کے نام کردیا
باغی ٹی وی : پاکستان کا نام روش کرنے والے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور اعزاز حاصل کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا.
فخر پاکستان عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 100 پاؤنڈ وزن کیساتھ ایک منٹ میں 43 پش اپ لگا کرگنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔عرفان محسود سے قبل فرانس کے ایلیق لیجیون نے 31 پش اپ لگاکر ریکارڈ بنایا تھا۔
عرفان محسود کے اس کارنامے کی گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ نے باقاعدہ ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔ اس سے قبل عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 55 پش اپس کیے جب کہ اسپین کےکھلاڑی نے ایک منٹ میں 100پاونڈوزن کےساتھ49 پش آپس کیے تھے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے عرفان محسودکو سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے