شہداء نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی : شہداء نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہداء نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں شہید کیپٹن عفان مسعود خان اور شہید لیفٹیننٹ اقاشہ طلال کے گھر پہنچے جہاں انہوں نےشہداء کی فیملیز سے ملاقات کی۔

 

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف نے فرض کی ادائیگی میں جان کی عظیم قربانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا امن و استحکام شہداء کے مرہون منت ہے، شہداء نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

Comments are closed.