بھارت اقوام متحدہ میں ماروی سرمد،احمد نورانی ،گل بخاری کے حق میں بول پڑا، پاکستان کیخلاف کی ہرزہ سرائی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے، بھارتی سیکرٹری سیتھل کمار نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان میں آپ شاید واپس نیا پاکستان میں گھر واپس نہیں جا سکتے

کمار نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہ اکہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کے نام نہاد کارروائیوں میں غیر قانونی ہلاکتوں اور لوگوں کے اغوا میں مہارت حاصل کرلی ہے۔ اس کی وجہ پاکستان میں ایک کمزور عدلیہ ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ میں بھی ناکام رہی ہے۔

ڈیفنس ڈاٹ پی کے کے مطابق نئی دہلی نے پاکستانی صحافی ماروی سرمد ، احمد نورانی ، گل بخاری اور ادریس خٹک کی نظر بندی اور ہراساں کرنے کی طرف اشارہ کیا۔ کمار کا کہنا تھا کہ ، "دھمکیوں ، حملوں ، گرفتاریوں کے ذریعہ صحافیوں کو نشانہ بنانا انتہائی خوف اور خود سنسرشپ کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔

بھارت نے آزادکشمیر میں "لاپتہ ہونے ، قتل ، نظربندیاں ، روایتی اموات اور شہری حقوق کے کارکنوں ، مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کے تشدد” کے معاملات پر بھی تفصیلی بیان دیا۔

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ماروی سرمد نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کر دی، 295 سی لگائی جائے، ٹویٹر پر مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ

بھارت کی جانب سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیری نظربند افراد کی ایک بڑی تعداد پاکستان اور مقبوضہ علاقوں میں کئی سالوں سے خفیہ نظربند مراکز میں ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ ان پر شدید تشدد کیا گیا ہے۔

ماروی سرمد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ،ایک اور تھانے کا لینے سے انکار

Shares: