احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز کی طلبی کو مریم نواز نے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو احتساب عدالت نے 19 جولائی کو طلب کر رکھا ہے، مریم نواز نے عدالت میں پیش ہونے کی بجائے عدالت طلبی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا.

مریم نواز کی جاری ویڈیو جعلی یا اصلی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک میدان میں آ گئے

مریم نواز نے اس حوالہ سے قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے اختیارسماعت کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں قانونی ٹیم نے درخواست کا مسودہ تیار کر لیا ہے، مریم نوازسے حتمی مشاورت کےبعددرخواست احتساب عدالت میں دائرکی جائےگی.

مریم نواز کی جانب سے جج کی مبینہ ویڈیو جعلی، فرانزک رپورٹ

مریم نواز کی طلبی کے خلاف عدالت میں دائر درخواست میں جج محمد بشیرکےاختیارسماعت پراعتراض اٹھایاجائے گا،قانونی ٹیم کی جانب سے درخواست میں لکھا گیا ہے کہ محمد بشیرمریم نوازکے خلاف ایون فیلڈمیں فیصلہ سناچکےہیں،جج محمد بشیرمریم نوازکےساتھ غیرجانبدارانہ رویہ نہیں رکھ سکتے،جج ایک کیس میں فیصلہ دینےکےبعددوسرےمقدمےکی سماعت کاجوازکھوبیٹھےہیں ،مریم نوازکوپہلےہی مقدمہ میں سزادی جاچکی ہےدوبارہ طلبی غیرقانونی ہے .

نواز شریف سے ملاقات پر پابندی، مریم نواز نے بڑا قدم اٹھا لیا

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کی خبروں کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھےاس NAB میں پیش ہونا چاہیئے جو آڈیو/ویڈیو کے زریعے یرغمال ہو؟

Shares: