وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ججز پر دباؤ ڈالنا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے. تاریخ گواہ ہے انصاف کا قتل کرنے کے لیے کرپٹ لیگ عدالت عظمی پر حملہ آور ہوئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ رانا ثناءاللہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں , عدلیہ آزاد اور اداررے خود مختار ہے مریم اورنگزیب عدلیہ پر بیانات داغ کر اداروں پر انگلی اٹھانا بند کریں.عدالتوں میں دوران سماعت ججز کی تبدیلی معمول کا معاملہ ہے,ججز پر دباؤ ڈالنا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے.

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ من پسند فیصلے لینے کے لیے ججز کو کون فون کرتا تھاحال ہی میں کیلبری کوئین جج کو بلیک میل کرنے کے لیے متنازعہ ویڈیو بنا لائیں.تاریخ گواہ ہے انصاف کا قتل کرنے کے لیے کرپٹ لیگ عدالت عظمی پر حملہ آور ہوئی.

رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

شہباز گل نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے کیس کی تفتیش کے لیے تمام ضروری شواہد عدالت میں جمع کروا رہے ہیں. مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں,عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں. منفی پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت عدالت میں دیں.

 

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

 

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

Shares: