مریم نواز کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

کیپٹن ر صفدر کی کرونا کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی کیپٹن (ر) صفدر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی ،لاہورکی مقامی عدالت نےکیپٹن (ر) صفدر کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا

قبل ازیں مریم نواز بھی کرونا کا شکار ہو چکی ہیں، مریم نواز پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے ایک روز قبل کرونا کا شکار ہوئیں، مریم نواز کو پہلے بھی کرونا ہو چکا ہے جبکہ کیپٹن ر صفدر کو بھی پہلے بھی کرونا ہو چکا ہے اب دوسری بار ہوا ہے

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر پر غداری سمیت کئی مقدمے بنائے تھے، کیپٹن ر صفدر عدالتوں میں پیش ہوتے آ رہے ہیں اور ضمانت پر ہیں، پشاور ،لاہور، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں مقدمے قائم ہیں، کراچی میں بھی ایک مقدمہ کیپٹن ر صفدر پر قائم کیا گیا تھا

کپٹن ر صفدر کا گزشتہ دنوں مقدمات کے حوالہ سے کہنا تھا کہ کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو، جمہوریت کے لئے ہم قربانیاں دے رہے ہیں، نواز شریف کو جب ڈاکٹر کہیں گے تبھی نواز شریف واپس آئیں گے، مجھے نہیں پتہ کہ میرے اوپر کیا مقدمہ ہے،اب وکیل کے ساتھ رہ کر قانون بھی سیکھ گیا ہوں،

Shares: