الیکشن ٹربیونل،مریم نواز کی جانب سے درخواست کو مسترد کرنے کی استدعا مسترد

0
99
maryam

لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نا اہلی کے لیے الیکشن پیٹیشن پر سماعت ہوئی

الیکشن ٹربیونل نے مریم نواز کی جانب سے درخواست کو مسترد کرنے کی استدعا مسترد کر دی، الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری پر سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی،مریم نواز کے وکیل نے سماعت کے آغاز میں الیکشن پیٹیشن کی قانونی حیثیت پر اعتراض کر دیا اور کہا کہ محض الزامات پر الیکشن پیٹیشن دائر نہیں ہو سکتی ۔الیکشن پیٹیشن میں دستخط اور دستاویزات پر اوتھ کمشنر کے دستخط نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پریزائیڈنگ افسر کو بلا کر انگوٹھے میچ کروالوں۔

جسٹس انوار حسین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں ہے کہ جلد از جلد الیکشن اپیلوں پر ٹرائل کیا جائے، ٹریبونل کو کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں، حلقہ پی پی 159 میں کل کتنے پولنگ اسٹیشنز تھے؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ اسکیم میں رجسٹرڈ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 102 ہے،جسٹس انوار حسین نے استفسار کیا کہ فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کیوں نہیں ہوئے؟الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی استدعا منظور کر لی اور کیس کی سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

دوسری جانب الیکشن ٹریبونل ،این اے117 لاہور سے علیم خان کی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کےلئے انتخابی عذرداری پر سماعت ہوئی،عدالت نے الیکشن پیٹیشن پر سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ریکارڈ پیش کرنےکی مہلت دےدی عدالت نے علیم خان کےوکیل کوجواب داخل کرانےکی ہدایت کردی

Leave a reply