مریم نواز آزادی مارچ میں جائیں گی یا نہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اللہ کا شکرہے نوازشریف اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے، نوازشریف کی رہائشگاہ پران کا علاج ہوگا، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں ابھی بھی مسئلہ ہے، بیرون ملک علاج کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی حالت بہترہوگی توسفرکرسکیں گے، مریم نوازکادھرنے میں جانے کا کوئی پلان نہیں، مریم نوازکی اولین ترجیح والد کی تیمارداری ہے،

مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے تیسرے دن مچلکے جمع ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد عدالت نے رہائی کے لیے روبکار جاری کی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز کے شوہر، عطا تارڑ، سیف الملوک، فیصل سیف اور وکلا کمرہ عدالت میں موجود رہے۔لاہور ہائی کورٹ نے پیر چار نومبر کو چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکوجاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود ہے، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.

Shares: