مریم نواز کا عظیم کارنامہ ایوارڈ تو بنتا ہے ،امریکہ نے پھر پاکستان کو گولی کرادی، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے نئے وی لاگ میں کہا ہے کہ ای سی سی نے پہلے اس بات کی اجازت دی کہ بھارت کے ساتھ کپاس اور چینی وغیرہ کی تجارت کھولی جائے . لیکن بعد میں کابینہ نے کپاس کی اجازت نہیں دی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ کس لیے کیا علم نہیں حالانکہ ای سی سی بھی حکومت کا حصہ ہے اور کابینہ بھی حکومت ہی ہے پہلے اجازت دے کر روک لینا ، نہ جانے کس نے ایسا کرنے سے روکا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ شاید اس لیے ہے کہ حکومت چاہیتی ہے کہ سارے آپشن شو نہ کیے جائیں تا کہ کمزوری کا اظہار نہ ہو.ان ایک سوال کیا گیا کہ پہلے پیپلزپارٹی کے دور میں شوکت ترین کو نکال کر حفیظ شیخ کو لایا گیا تھا اور اب یہ حفیط شیخ کو نکال کر شوکت ترین کو لا رہے ہیں . یہ تو وہی کام ہے .

کیا ہم ماضی سے کچھ سیکھتے نہیں ہے . اس پر ان کا کہنا تھا کہ آپ نے کبھی سوچا نہیں کہ آرمی ہم سے اتنی زیادہ منظم کیوں ہے جبکہ ہم سول بال غیر منظم ہیں . آرمی میں‌ایک شخص اگر ریٹائر ہو جائے تو پھر وہ جنرل بھی کپتان ہی نہیں‌بن سکتا. ایک جاتا ہے تو اسی طرح کا قابل شخص آتا ہے . لیکن سولین میں‌کچھ بھی نہیں ہے . اگر دوسرا شخص بھی غلطیاں ہی کرے تو پھر پہلے کو کیوں لانا ہے اسی کو رہنے دیا جائے تو غلطیاں تو یہ بھی کر رہے ہیں.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب تک یوتھ کو موقع نہیں دیا جاتا تب تک کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہے . اور یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ بننے سے انکار کر دیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھ پر بنےسب مقدمے ختم کیے جائیں تب میں وزیر بنوں گا . اب دیکھنا ہوگا کہ یہ کیا کرتے ہیں .

اسی طرح عالمی مسئلے پر بات کرتے ہوئے عالمی کلائمیٹ اینوائے مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں آئے پاکستان کو سکپ کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات بتاتا ہوں کہ امریکا پاکستان پر مزید پابندیاں لگانا چاہتا ہے . فیٹف کی صور ت میں ہو یا ورلڈ بینک لگائے اور مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے .

مبشر لقمان کا کہناتھا کہ آپ نے کوئلے کے پلانٹ لگائے ہیں اور چین سے لے کر لگائے ہیں اور وہ بھی زرعی زمین پر لگائے ہیں . فضائی آلودگی بارے تو پاکستان کے خلاف بہت جلد کیس بن جائے گا . اور دیکھنا اس کا بہانا بنا کر آپ کیا کچھ کیا جاسکتا ہے .

Shares: