ضلع بھر میں کھلی کچہریاں فعال ، پتوکی اسسٹنٹ کمشنر کھلی کچہری چھوڑ کر چلے گئے۔

0
29

(غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں تحصیل کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں عوامی خدمت کچہری لگائی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو‘تحصیلدار، نائب تحصیلدارز، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر، پٹواریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں فرد اور انتقال کا اجرا، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر مسائل کا ازالہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس سے سائلین کو ریونیو سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسر آرہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ایسے اقدامات کا مقصد ریونیو افسران او ر عملے تک سائلین کی با ٓسانی رسائی کرپشن کا خاتمہ اور شفاف انداز میں ریونیو معاملات کو حل کرنا ہے۔ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے عوامی خدمت کچہریوں میں تشریف لائیں اور اپنے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ضلعی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھاکشن نے بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کو انعقاد کیا۔

Leave a reply