لاہور:مریم نواز نے حمزہ شہباز کووزیراعلیٰ کی مسند پربٹھانے کے لیےعوام کوکال دے دی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عوام کو کال دے دی ہے کہ وہ نکلیں اور حمزہ شہباز جیسے حقیقی عوامی لیڈرکووزیراعلیٰ کی مسند تک پہنچانے میں کردار ادا کریں
اس حوالے سے نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام اب اپنی تقدیر بدلنے کے لیے حمزہ شہبازکوخدمت کا موقع دیں
مریم نواز نے اس دوران عمران خان کی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے آنے سےہرچیز بڑی مہنگی ہوگئی ہے ، اور پٹرول گیس سمیت دیگراشیا عوام الناس کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں
مریم نواز نے مزید کہ میں پاکستان کی بیٹی ہوں لیکن میری پیدائش پنجاب کی دھرتی پر ہوئی ہے.ہم نے پنجاب کے عوام کیلیے سٹینڈ لیا ہے انہیں انکے اصل نمائندے حمزہ شہباز تک پہنچایا ہے پنجاب کے عوام اٹھو اور اپنی تقدیر کو اپنے ہاتھوں میں لو.
مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں 55 روپے فروخت ہونے والی چینی اب عوام کی پہنچ سے دور ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اقتدار میں اگئے تو عوام الناس کو ہرقسم کا ریلیف دیں گے
ادھر رات کو گلبرگ کےہوٹل میں حمزہ شہبازوزیراعلیٰ بن گئے:حمایت میں199ووٹ ،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کو خاردار تاروں سے سیل کرنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس کا انعقاد، مریم نواز اور دیگر ارکان بس میں سوار ہوکر ہوٹل پہنچے جہاں پر حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کی قرارداد اکثریت سے منظور کر لی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ مقامی ہوٹل پہنچیں، اجلاس میں حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ 199 ووٹ ملے۔
مریم اور حمزہ ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار یکجہتی کیلئے بس میں سوار ہوئے۔ اس دوران مریم نواز ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتی رہیں۔
مقامی ہوٹل میں ن لیگ،علیم خان گروپ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ کے اراکین بھی پہنچے۔اس موقع پر ترین گروپ کے عون چوہدری بھی نجی ہوٹل پہنچے اور انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔








