لاہور: بل گیا مگر اکڑ نہ گئی:مریم نوازبازنہ آئیں ، پھراشاروں کنائیوں میں پاک فوج پرطعن زنی کرنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ استعفیٰ منظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ‘احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، استعفیٰ منظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔’
احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔ استعفی منظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔ NRO کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ۔ جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا ! اب لو گے احتساب کا نام ؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 4, 2020
انہوں نے کہا کہ ‘این آر او کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ، لیکن جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا۔ اب لوگے احتساب کا نام؟’
واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کسی کا نام نہیں لیا اور ان کا اشارہ کس کے استعفے کی طرف ہے اس کی بھی وضاحت نہیں کی۔تاہم جمعہ کو ہی معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جو عمران خان نے منظور نہیں کیا۔