مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے کیمرہ مین پر انگلینڈ میں گاڑی کا روڈ ٹیکس چوری کرنے اور ایم او ٹی میں کوئی ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معروف ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پرایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ویڈیو بنانے والے شخص کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے کمیرہ مین کی زیر استعمال لینڈ رورر گرے رنگ کی گاڑی نمبر این اے 51 آر بی یو سال 2018 اپریل میں رجسٹر ہو ئی تھی جس کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے-
ویڈیو میں کہا گیا کہ مذکورہ گاڑی کے بارے میں سرچ کرنے پر نہ ہی اس کا منسٹری آف ٹرانسپورٹ (ایم او ٹی) میں کوئی ریکارڈ دیکھا گیا اور نہ ہی اس پر روڈ ٹیکس ادا کیا گیا جس کی رپورٹ درج کروائی جا چکی ہے-
یاسر راجہ نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ویڈیو مین بتایا گیا کہ انہوں نے گاڑی رجسٹرڈ اور انشورنس بطور ٹریڈر کرا رکھی ہے نہ روڈ ٹیکس ادا کیا نہ ہی ایم او ٹی میں اس کا وئی ریکارڈ موجود ہے –
مریم نوازکے بیٹے جنید صفدرکا نکاح بھی متنازعہ ہوگیا:ن لیگیوں نےخواتین کوزدوکوب کیا،بدتمیزی بھی کی
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لندن میں ہوئی۔ جنید صفدر کا نکاح سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا ہے۔
لندن کے مقامی ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریبات کے دوران شریف خاندان کے خلاف مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچ گئی اور شریف خاندان کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا لینزبروہوٹل کے سامنے مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ لوٹ کر لائے ہیں، تقریب میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا استعمال کیاجارہاہے۔
جبکہ لیگی کارکنان نے سڑک پار مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو زودکوب کیا، مشتعل لیگی کارکنان نے مظاہرے میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کی، لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں کسی کو رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنے دینگے۔
دوسری جانب ذرائع ن لیگ نے بتایا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر نے آن لائن بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ہے جس کی وجہ سے انہوں بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کی-