ڈسکہ:انڈے کتنے روپے کلوہیں ؟ مریم نوازسیالکوٹ والوں سے سوال پوچھتی رہیں لوگ ہنستے رہے ،اطلاعات کے مطابق آج نوازشریف کی سیاسی جانشین مریم نواز نے سیالکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران جو سوالات پوچھے مریم نوازکے واپس آنے کے بعد بھی لوگ ان سوالات پرہنستے رہے
ہاتھ اٹھا کر بتاؤ آج انڈے کتنے روپے کلو ہیں ؟
فرض کیجیے پاگل پن سے کلو گرام ہوبھی جاتے تو ہاتھ اٹھا کر کیسے بتاتے؟@MaryamNSharif pic.twitter.com/puRblvXuJL— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 13, 2021
ذرائع کے مطابق ایک جلسے میں مریم نوازلوگوں کواکساتے ہوئے کہتی ہیں کہ بتاوانڈے کتنے روپے کلوہیں ؟ یہ سوالات سن کرجلسے میں شریک لوگ مریم نواز کے نئے اصولوں کو سن کرہنستے رہے
مریم نواز کے آج کے اس نعرے پرتبصرہ کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹرعامرلیاقت نے پوچھا ہے کہ مریم صاحبہ اگرمان بھی لیا جائے کہ انڈے کلوکے حساب سے ہی ملیں گے آپ کے دور میں تو کیسے بتائیں گی کہ ایک کلو انڈے کتنے کے ہیں








