پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا،
اجلاس میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) اور مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی، اجلاس میں 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ‘ایم ایس ایف’ اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں عام انتخابات میں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپور شرکت اور شمولیت کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ،اجلاس میں ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے،نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں،نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے، ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو عملی سیاسی میں شمولیت کا موقع ملے گا، 2024 پاکستان اور عوام کے لئے نئی امید، ترقی کا نیا دور لے کر آ رہا ہے، نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا،قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں،نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں، انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا،

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

Shares: