مریم نواز کو بھی ہسپتال داخل کر لیا گیا، کونسا کمرہ ملا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ہسپتال میں طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا، مریم نواز کو نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں داخل کیا گیا ہے، نواز شریف کی چھوٹی بیٹی اسما کو بھی لاہور بلا لیا گیا ہے،

میرے والد کو کچھ ہوا تو …. مریم نوازکی بھی ہسپتال میں طبیعت ناساز

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر مریم نواز نے طبیعت کی خرابی کا کہا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور والد سے ملاقات بھی کروا دی گئی، مریم نواز اب ہسپتال میں رہیں گی ،انکی دوبارہ جیل منتقلی کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے، مریم نواز کا علاج شروع کر دیا گیا ہے، مریم نواز کو وی آئی پی ٹو میں شفٹ کر دیا گیا ہے.

سروسز اسپتال میں مریم نواز کےمختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز سروسز  میں والد سے ملنے پہنچیں تو والد کے گلے لگ گئیں اور رونا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹا میں ٹھیک ہوں،مریم نواز والد کے ملاقات کے دوران آبدیدہ رہیں، ابھی تک ملاقات جاری ہے،

مریم نواز کی والد سے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ کو ن لیگ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

Shares: