مریم نواز کو نیب نے 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو دوبارہ 8 اگست کو طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو نیب نے دوبارہ 8 اگست کو طلب کر لیا ہے، مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر نیب نے ایک سوالنامہ دیا ہے، اور مریم نواز کو کہا ہے کہ وہ دوبارہ نیب میں پیش ہو کر جواب جمع کروائیں .
واضح رہے کہ مریم نواز نیب میں پیش ہوئی تھی، مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے طلب کیا تھا، مریم نواز چالیس منٹ تک نیب آفس مٰں رہیں، اس دوران نیب حکام نے مریم نواز سے چودھری شوگر ملزکے حوالہ سے تحقیقات کی،
مریم نواز نیب میں پیش، کتنے کارکنان نیب دفتر کے باہر موجود تھے؟ اہم خبر
مریم نواز نیب پیشی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ آج شام اپوزیشن کے سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گی ، حاصل بزنجو نے مریم نواز کو گزشتہ روز فون کر کے دعوت دی تھی، مریم نواز اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گی.
مریم نواز کا اگلا جلسہ کب اور کہاں ہو گا؟ اعلان ہو گیا
واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایک درجن کارکنان کی تعداد نیب دفتر کے باہر موجود تھی جنہوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول پھینکے اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے