مریم نواز نے این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ کر ڈالا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 249 کراچی کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن سے نتائج روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ چند سو ووٹوں سے ن لیگ سے جیت چرائی گئی، الیکشن کمیشن کو متنازع ترین انتخابات میں سے ایک اس الیکشن کا نتیجہ روکنا چاہیے اور اگر الیکشن کمیشن ایسا نہ بھی کرے تو بھی یہ کامیابی عارضی ہوگی اور جلد فتح ن لیگ کے حصے میں آئےگی۔

Comments are closed.