باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر نے پشاور دھماکے پر اظہار افسوس کیا، قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے یکجہتی کرتے ہیں، پشاور واقعہ بڑا سانحہ ہے، ہر دل غمزدہ ہے ،مشترکہ کوششوں سے ہی دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہوگا جمہوریت کا تسلسل اور وقت پر انتخابات اہم ہیں درپیش چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ ممکن ہے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،
دوسری جانب ن لیگ کی رہنما مریم نواز سیاسی طور پر متحرک ہو گئی ہیں، چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس میں تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی، مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں محمد زبیر، انوشہ رحمان، عظمی بخاری، ملک احمد خان، طلال چوہدری، عابد شیر علی، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا کی ٹیموں کے سربراہان بھی خصوصی شریک ہوئے
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن
عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک
پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں
علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ,مریم نواز دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی 10 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا 15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی 16 فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا 23 فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی 24 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا