زیادہ سیانے بننے کی ضرورت نہیں، عمران خان کے جواب میں مریم نواز سے چپ نہ رہا گیا

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے عمران خان کے ٹویٹ میں جوابا ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ سیانے بننے کی ضرورت نہیں۔ایک تو پوری ریاست کی طاقت شیر کے خوف سے ایک ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے جھونک دیتے ہو اور پھر بھی شکست کھا گئے تو الیکشن کمشن کا عملہ ہی اغوا کر لیا؟ یہ مطالبہ بھی تم اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کر رہے ہو مگر تمھارا پردہ اٹھ چکا ووٹ چور.

واضح رہےکہ وزیرا عظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں نےہمیشہ آزادانہ و شفاف انتخابات کیلئے جدوجہدکی ہے۔اگرچہ الیکشن کمیشن کی جانب سےنتائج کےاعلان سےقبل اسکی کوئی قانونی حاجت نہیں مگر پھر بھی میں تحریک انصاف کےامیدوارسےگزارش کروں گا کہ وہ NA-75 ڈسکہ کےان 20 پولنگ اسٹیشنز جن پرحزب اختلاف واویلا کررہی ہے، میں دوبارہ پولنگ کا کہیں

این اے 75 ڈسکہ،وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ مریم نواز دیکھتی ہی رہ گئی

Shares: