نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے ممکنہ حکمت عملی پرغور کیا گیا
0
163
australian HC

لاہور: آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان ن لیگ کے مطابق اس ملاقات میں باہمی تعاون اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا،موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے ممکنہ حکمت عملی پرغور کیا گیا،ملاقات میں رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

بعد ازاں لاہور میں ن لیگ کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ آپ سب کو فتح پر مبارک باد دیتی ہوں، مسلم لیگ ن کی پنجاب میں واضح اکثریت آئی ہے، بہت بڑی تعداد نوجوان ایم پی ایز کی آئی ہے، نوجوان ایم پی اے منتخب ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے،یہ ایک مشکل الیکشن تھا، واضح اکثریت پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پنجاب کا آج سے نیا عہد ، نیا دور شروع ہوگا، ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے،ہم سب کو ایک ٹیم بن کرخدمت کے ریکارڈ قائم کرنا ہیں، پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا اعزاز بہت بڑا اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر بیٹی، ماں، بچی اور مخصوص نشستوں کی خواتین کے نام کرتی ہوں-

کے پی کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سےنام سامنے آگئے

مریم نے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں سے آنے والے پنجاب میں واضح فرق دیکھتے ہیں جہاں کام ہوا ہے وہ نظر آتا ہے جہاں خالی باتیں ہوئی ہیں وہ نظر آتی ہیں، نوازشریف نے 2015 میں پاکستان کا پہلا ہیلتھ کارڈ شروع کیا، ہیلتھ کارڈ میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی،احسن طریقے سے چلایا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعہ لوگوں کی مفت سرجری ہوتی تھی، اب ہیلتھ کارڈ میں کرپشن ہوئی، پیسہ کمانے کا ذریعہ بنایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ، تعلیم ، لوکل گورنمنٹ کے شعبے میں بہت چیلنجز ہیں، دیہاتوں میں سیوریج، صاف پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، پنجاب کے 297 حلقوں کو 297 ڈسٹرکٹ کے طور پر دیکھنا ہے، محفوظ پنجاب پروگرام پر بھی کام کیا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کو تمام شہروں میں لے کر جانا ہے، خواتین کیلئے تھانوں میں بہتری لانا ہے، ماڈل وومن پولیس اسٹیشن بنانا ہیں۔

سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ان کہنا تھاکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے ملک میں ایک بھی آئی ٹی سٹی نہیں، پانچ سالوں میں 5 آئی ٹی سٹی بنا کر جائیں گے، میرج، ڈیتھ اور کار سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر ملیں گے، نرسنگ کی ٹریننگ بھی میرے وژن میں شامل ہے، نرسز کیلئے انسٹی ٹیوٹ بنائیں گے، نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے، ہیلتھ کارڈ ری ڈیزائن کرکے پرائیوٹ اورسرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کریں گے، پنجاب میں پہلی ائیرایمبولینس شروع کریں گے، موٹر وے پر ایمبولینس سروس شروع کریں گے، صحت سے متعلق تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، کڈنی، لیور، ہارٹ اور کینسر کے اسپتالوں میں ایڈیشنل یونٹ یا اسپتال بنائیں گے۔

سیالکوٹ:شب برات سے پہلے پولیس کی کارروائی،بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ،ملزم گرفتار

مریم نواز کا کہنا تھاکہ 49 ہزار پنجاب میں سرکاری اسکول ہیں، اسکول میں کہیں باتھ روم نہیں، کہیں ٹیچر نہیں، صوبے میں پبلک پارٹنر شپ پر اسکول چلائیں گے، پنجاب کا آج سے نیا دور شروع ہوگا، پنجاب کے عوام نے ن لیگ کو واضح مینڈیٹ دیا، شہباز شریف کے دور میں پنجاب نے ریکارڈ ترقی کی، دوسرے صوبے تمنا کرتے تھے ہمارے پاس بھی شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ ہو، کام بہت کرنےہیں جس کے لیے 5 سال بہت کم ہیں-

Leave a reply