وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالرشپ پروگرام کی منظوری دیدی

ہونہارسکالر شپ کی تعداد4ہزار سے25ہزار کرنے کی ہدایت، طلبہ کی 100فیصد فیس سکالر شپ سے ادا ہوگی
0
77
maryam

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام اور جہلم،وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہائرایجوکیشن کے امور سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہونہار سکالر شپ کی تعداد 4ہزار سے بڑھا کر 25ہزار اور لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجراء کی ہدایت کی۔ سرکاری اور8منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی100فیصد فیس سکالر شپ سے ادا ہوں گی۔ اجلاس میں طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کے مختلف کالجوں میں جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی کے لئے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی خالصتاً میرٹ پر کرنے کیلئے فول پروف سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سرکاری کالجز میں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیا گیا۔ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کی سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کو یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے حکومتی سطح پر سہولت دینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں نجی یونیورسٹیو ں کے امور کاجائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کی وزارت کمیٹی قائم کرنے اورتعلیمی بورڈز کے امور میں ریفارمز کے لئے پنجاب بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے 90کالجز میں ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ فری کلاسز کے کامیاب پروگرام پرمسرت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کیلئے کالجز میں مفت ایم ڈی کیٹ او رای کیٹ کلاسز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایاجائے۔ ہائرایجوکیشن کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات دی جائیں۔ ہائرایجوکیشن میں پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کارسے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر رانا سکندر حیات اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے بریفنگ دی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام موجود تھے

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

Leave a reply