مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

0
41

مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے تیسرے دن مچلکے جمع ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد عدالت نے رہائی کے لیے روبکار جاری کی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز کے شوہر، عطا تارڑ، سیف الملوک، فیصل سیف اور وکلا کمرہ عدالت میں موجود رہے۔لاہور ہائی کورٹ نے پیر چار نومبر کو چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔

مریم نواز کی رہائی کے احکامات آنے کے بعد نواز شریف سروسز ہسپتال سے شریف میڈیکل سٹی منتقل ہو رہے ہیں، مریم نواز اب اپنے والد نواز شریف کے ساتھ شریف میڈیکل کمپلیکس جائیں گی نواز شریف کا علاج اب شریف میڈیکل کمپلیکس میں ہو گا شریف خاندان کے دیگر افراد بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں

مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا، مریم نواز آج اپنے والد کے ہمراہ سروسز ہسپتال سے شریف میڈیکل سٹی منتقل ہوں گی

Leave a reply